Thursday , October 19 2017
Home / دنیا / مصر سے تعلقات بہتر بنانے کی خواہش : ترکی

مصر سے تعلقات بہتر بنانے کی خواہش : ترکی

استنبول 20 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) ترکی چاہتا ہے کہ مصر کے ساتھ اپنے تعلقات میں بہتری لائے ۔ دونوں ملکوں کے مابین 2013 میں مصر کے اسلام پسند صدر محمد مرسی کی معزولی کے بعد تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے ۔ وزیر اعظم ترکی بن علی یلدرم نے یہ بات بتائی ۔ دونوں ملکوں کے مابین تعلقات میں اس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی تھی جب 30 جولائی 2013 کو مصری فوج نے محمد مرسی کو اقتدار سے بیدخل کردیا تھا ۔ محمد مرسی اخوان المسلمین کے لیڈر تھے ۔ وہ ترک صدر رجب طیب اردغان کے قریبی رفیق سمجھے جاتے تھے ۔ اردغان نے مرسی کی بیدخلی کو بغاوت قرار دیتے ہوئے مذمت کی تھی ۔ انہوں نے کئی موقعوں پر اخوان المسلمین کے طرز پر سلیوٹ بھی کیا تھا ۔ بن علی یلدرم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمیں مصر کے ساتھ معاشی اور ثقافتی تعلقات قائم کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ دونوں ملک ایک سمندر کے دو کناروں پر واقع ہیں۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اعلی ترین سطح پر دونوں ملکوں کے مابین تعلقات راتوں رات بہتر نہیں ہوسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں کہیں سے اس تعلق سے شروعات کرنے کی ضرورت ہے اور پھر حالات کے اعتبار سے پیشرفت ہوسکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT