Friday , July 21 2017
Home / عرب دنیا / مصر سے ہندوستانی عربی رسالہ ’صوت الہند ‘ کے 500 ویں ایڈیشن کی اشاعت

مصر سے ہندوستانی عربی رسالہ ’صوت الہند ‘ کے 500 ویں ایڈیشن کی اشاعت

 

قاہرہ ۔ 12 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مصر میں ہندوستانی سفارت خانے کی جانب سے گذشتہ 60 سالوں سے عربی رسالہ ’ صوت الہند ‘ شائع کیا جارہا ہے ۔ آئندہ ہفتہ رسالہ ایک سنگ میل حاصل کرے گا یعنی اس کا 500 واں ایڈیشن شائع ہوگا ۔ جس سے ہند اور مصر کے درمیان مستحکم تعلقات کی ترجمانی ہوتی ہے ۔ ہندوستانی سفارت خانہ صوت الہند کے 500 ویں ایڈیشن کی تقریب ایجپشین سنٹر فار انٹرنیشنل کلچرل کوآپریشن میں پیر کے روز منعقد کرے گا ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ دلچسپ ہوگا کہ صوت الہند کا پہلا شمارہ 1952 میں شائع کیا گیا تھا جس کے ذریعہ دونوں ممالک سیاسی تعاون ، معاشی اور ثقافتی تبادلہ کرتے ہیں اور ایکدوسرے سے متعلق دیگر اہم معلومات کا بھی تبادلہ کرتے ہیں ۔ مصر میں ہندوستانی سفیر سنجے بھٹاچاریہ نے اس موقع پر یادگاری شمارہ میں ایک اداریہ بھی تحریر کیا جس میں انہوں نے اس رسالہ کو تاریخی نوعیت کا رسالہ قرار دیا جس نے دونوں ممالک کی تاریخ کے باہمی تبادلہ میں اہم رول ادا کیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT