Thursday , August 24 2017
Home / عرب دنیا / مصر میں آتشزدگی کے مختلف حادثات میں 25 افراد ہلاک اور 35 زخمی

مصر میں آتشزدگی کے مختلف حادثات میں 25 افراد ہلاک اور 35 زخمی

قاہرہ ۔ 28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 25 افراد ہلاک اور دیگر 24 زخمی ہوگئے جبکہ ایک 3 منزلہ فرنیچر کے کارخانہ میں جو قاہرہ کے مضافات میں واقع ہے، خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے پورے کارخانے اور اس کے گودام کو اپنی گرفت میں لے لیا۔ آگ کا آغاز گیس سلنڈر کے دھماکہ سے پھٹ پڑنے کا نتیجہ تھا۔ دیگر 24 افراد آگ کے حادثہ میں زخمی ہوگئے۔ وزارت کے عہدیدار محمد لاشن نے روزنامہ الاہرام سے کہا کہ بعض شدید زخمی افراد ایمبولنس کے دواخانہ پہنچنے سے پہلے ہی زخموں سے جانبر نہ ہوسکے۔ کم از کم 11 افراد آتشزدگی کے ایک اور واقعہ میں زخمی ہوگئے جبکہ اسکندریہ کے ایک وسیع سوپر مارکٹ میں آتشزدگی کا حادثہ ہوا۔ ایک طبی عہدیدار نے کہاکہ یہ حادثہ پہلی آتشزدگی کے چند گھنٹوں بعد پیش آیا۔ 17 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی اور ڈسچارج کردیا گیا۔ مصر میں آتشزدگی کے حادثہ عام ہیں کیونکہ عمارتیں بوسیدہ ہیں اور احتیاطی اقدامات کی پابندی نہیں کی جاتی۔

TOPPOPULARRECENT