Wednesday , October 18 2017
Home / عرب دنیا / مصر میں اخوان المسلمین کے 8 حامیوں کو سزائے موت

مصر میں اخوان المسلمین کے 8 حامیوں کو سزائے موت

قاہرہ ۔ 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی ایک عدالت نے آج ممنوعہ تنظیم اخوان المسلمین کے 8 حامیوں کو سزائے موت سنادی جبکہ دیگر 80 کو ان کی غیر حاضری میں سزائے عمر قید سنائی گئی۔ ان پر الزام ہیکہ وہ بالائی مصر میں 2013 میں ایک پولیس اسٹیشن پر حملہ کرنے اور تشدد برپا کرنے میں ملوث تھے جس کے نتیجہ میں دو ملازمین پولیس ہلاک ہوگئے تھے۔ مجرم قرار دیئے ہوئے افراد نے مبینہ طور پر سامالوط پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا تھا۔ 14 ملزمین کو مجرم قرار دیتے ہوئے 15 سال کی سزائے قید سنائی گئی۔ دیگر 8 ملزمین کو 10 سال اور دیگر 6 کو 5 سال کی سزائے قید دی گئی۔ 5 افراد اس مقدمہ میں بری کردیئے گئے جو ملازمین پولیس کی ہلاکت میں اور کئی افراد کو زخمی کرنے میں ملوث دو ملزمین کو سزاء سنائی گئی۔ سابق اسلام پسند صدر محمد مرسی کی 2013ء میں اقتدار سے بیدخلی کے بعد مصر کی حکومت نے اخوان المسلمین اور اس کے حامیوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

TOPPOPULARRECENT