Saturday , September 23 2017
Home / عرب دنیا / مصر میں استغاثہ کی ہلاکت پر 28 مجرمین کو سزائے موت

مصر میں استغاثہ کی ہلاکت پر 28 مجرمین کو سزائے موت

قاہرہ ۔ /22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی ایک عدالت نے 2015 ء میں اس ملک کے عام استغاثہ کے قتل میں ملوث 28 افراد کو سزائے موت دی ہے ۔ مصر کی سرکردہ مذہبی اتھاریٹی سمجھے جانے والے مفتی اعظم سے مشاورت کے بعد اس سزاء کا اعلان کیا گیا ہے ۔ سزائے موت دینے کیلئے عدالتوں کی مفتی اعظم سے مشاورت ایک رسمی ضابطہ ہے ۔ ان سزاؤں کے خلاف اپیل کی جاسکتی ہے ۔ 67 کے منجملہ 15 ملزمین ہنوز مفرو رہیں ۔ عدالت نے کئی ملزمین کو عمر قید اور دیگر سزائیں بھی دی ہے ۔ 2013 ء میں مصر کے پہلے جمہوری طور پر منتخب صدر محمد مرسی کی معزولی کے بعد اسلامی انتہاپسندوں کے ہاتھوں ہلاک کئے جانے والے ہاشم برکات سینئر ترین سرکاری عہدیدار تھے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT