Thursday , August 24 2017
Home / عرب دنیا / مصر میں بم دھماکہ ، 9 زخمی

مصر میں بم دھماکہ ، 9 زخمی

قاہرہ ۔20 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مصر کے شورش زدہ صوبہ شمالی سینائی میں لب سڑک بم دھماکے سے 9 افراد زخمی بشمول تین فوجی زخمی ہوگئے ۔ یہ واقعہ مشہور ہوٹل میں پیش آیا جو شہر العریش کی سڑک البحر پر واقع ہے ۔ لب سڑک نصب بم دھماکے سے پھٹ پڑا اور پولیس کی بکتر بند گاڑی سے ٹکرا گیا جس میں ارکان عملہ سوار تھے ۔ تین عہدیدار ، تین ترجمان نگار اور تین شہری زخمی ہوگئے۔ ایمبولینس گاڑیوں نے صیانتی عہدیداروں کو مقام واردات سے منتقل کیا ۔ پورے علاقہ کا محاصرہ کرلیا گیا ہے ، تاہم کسی بھی گروپ نے دھماکہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔ 2011 ء کے فوجی انقلاب کے بعد صحرائے سینائی میں مسلسل دہشت گرد حملے جاری ہیں۔

TOPPOPULARRECENT