Friday , August 18 2017
Home / عرب دنیا / مصر میں خواتین پر حجاب پر پابندی زیرغور

مصر میں خواتین پر حجاب پر پابندی زیرغور

حجاب کرنا یہودیوں کی روایت اسلامی نہیں ، وزیراعظم کی منطق
قاہرہ ۔ 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے پارلیمنٹ میں ایک مسودہ قانون تیار کیا جارہا ہے جس کے ذریعہ مصر میں خواتین کے حجاب پر پابندی عائد کی جائے گی۔ مصر کے قانون سازوں نے چہرہ پر مکمل طور پر نقاب ڈالنے سے خواتین کوباز رکھنے کیلئے قانون تیار کیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ میں اس تعلق سے بحث جاری ہے۔ عوامی مقامات اور سرکاری اداروں میں خواتین کو حجاب کرنے سے روکا جائے گا۔ مصر کے وزیراعظم نے کہا کہ حجاب کرنا یہودیوں کی روایت ہے۔ اس میں کوئی اسلامی عنصر نہیں پایا جاتا۔ وزیراعظم کی اس منطق کے بعد مصر میں بحث چھڑ گئی ہیکہ آیا خواتین کے حجاب پر پابندی عائد کی جائے گی یا نہیں۔ رکن پارلیمنٹ آمنہ نوشیر نے جو ایک پروفیسر بھی ہیں ، کہا کہ مکمل چہرہ ڈھانپنا اسلامی روایت نہیں ہے اور نہ ہی قرآن میں اس کا ذکر ہے۔ ڈاکٹر نوشیرجامعہ ازہر کی سابق ڈین ہیں۔گذشتہ سال اکٹوبر میں قاہرہ یونیورسٹی نے اپنے تمام خاتون عملہ پر نقاب کی پابندی عائد کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT