Saturday , August 19 2017
Home / عرب دنیا / مصر میں خوفناک ٹرین تصادم، 36 ہلاک

مصر میں خوفناک ٹرین تصادم، 36 ہلاک

قاہرہ ۔ 11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے ساحلی شہر اسکندیہ کے قریب دو ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم میں کم سے کم 36 افراد ہلاک اور دیر 120 زخمی ہوگئے۔ وزارت صحت کے عہدیداروں نے کہاکہ مصری دارالحکومت قاہرہ سے آنے والی ٹرین علاقہ خورشید میں بندرگاہ سعید سے آنے والی ایک ٹرین سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجہ میں یہ خوفناک حادثہ پیش آیا۔ وزارت صحت کے نائب معتمد (وکیل وزارہ) مجدی حجازی نے کہا کہ ’’راحت و امداد ٹیم اس علاقہ میں زندہ بچ جانے والے افراد کو تلاش کررہی ہے۔ ایمبولنس گاڑیاں زخمیوں کو قریبی دواخانوں کو منتقل کررہی ہیں۔ قبل ازیں وزیرصحت کے مشیر شریف ودیع نے اندیشہ ظاہر کیا کہ مہلوکین کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT