Sunday , August 20 2017
Home / عرب دنیا / مصر میں دہشت گرد حملہ ، 15 دہشت گرد ، 12 فوجی ہلاک

مصر میں دہشت گرد حملہ ، 15 دہشت گرد ، 12 فوجی ہلاک

قاہرہ ۔ /14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے صحرائے سینائی میں دہشت گرد حملے سے جو دولت اسلامیہ نے فوجی چوکی پر کیا تھا کم از کم 15 دہشت گرد اور 12 فوجی ہلاک ہوگئے ۔ کئی دہشت گرد اور 6 فوجی زخمی بھی ہیں ۔ فوج کے ترجمان سمیر نے ایک بیان میں کہا کہ فوج نے صحرا میں دہشت گردوں کی تلاشی مہم جاری رکھی ہے ۔ عسکریت پسندوں کی قیادت دولت اسلامیہ کررہا تھی جو ملازمین پولیس ججس اور فوجیوں پر حملے کرتی رہی ہے ۔ تاحال تشدد سے 700 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں ۔

شام میں تازہ فضائی حملے
بیروت ۔ /14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) شام کے شہر حلب میں تازہ فضائی حملے کئے گئے ۔ علاوہ ازیں سرکاری افواج اور باغیوں کے درمیان خوفناک جھڑپیں ہوئیں ۔ اپوزیشن کے دعوے کے بموجب گزشتہ ہفتہ فضائی حملوں سے کئی افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT