Tuesday , June 27 2017
Home / عرب دنیا / مصر میں سینٹ کیتھرین کے قریب حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

مصر میں سینٹ کیتھرین کے قریب حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

قاہرہ، 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مصر میں جنوبی سینا صوبے کے ایک سینٹ کیتھرین ‘خانقاہ’ کے قریب سکیورٹی فورسز پر کئے گئے حملے میں ایک پولیس افسر کی موت ہو گئی جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے ۔ وزارت صحت نے اس کی اطلاع دی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ خانقاہ کے دروازے کے قریب سیکورٹی چوکیوں پر مسلح شخص نے حملہ کر دیا۔ دولت اسلامیہ نے اس حملے کی ذمہ داری لی ہے ۔ سینٹ کیتھرین خانقاہ دنیا کے سب سے اہم عیسائی مقامات میں سے ایک ہے ۔یہ حملہ اس وقت ہوا ہے جب دس دن بعد پوپ فرانسس مصر کا دورہ کرنے والے ہیں۔ ایک ہفتے پہلے دو گرجاگھروں پر کیے گئے حملے میں 45 لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور دولت اسلامیہ نے ہی اس کی ذمہ داری لی تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT