Saturday , October 21 2017
Home / عرب دنیا / مصر میں عیسائیوں پر حملہ ، 28ہلاک ،25زخمی

مصر میں عیسائیوں پر حملہ ، 28ہلاک ،25زخمی

قاہرہ ۔ 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے جنوبی صوبے المنیا میں دہشت گردی کے تازہ ترین واقعے میں بچوں سمیت کم از کم 26 قِبطیوں کو فائرنگ کر کے موت کی نیند سلا دیا گیا۔ حملے میں 26 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں اکثر کی حالت تشویش ناک ہے۔ٹوئیٹر پر ایک قِبطی ذمے دار کا کہنا ہے کہ قِبطیوں پر ہونے والے حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 35 ہے۔ادھر مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے ہنگامی طور پر ایک سکیورٹی اجلاس طلب کر لیا تا کہ المنیا کی اس وحشیانہ قتل و غارت گری کے اثرات کا جائزہ لیا جائے۔ اس دوران مصری وزارت داخلہ نے اسپیشل فورسز کی مدد سے المنیا صوبے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر دی ہے تا کہ مسلح افراد کو فرار ہونے سے روکا جا سکے۔عینی شاہدین کے مطابق 3 گاڑیوں میں سوار 10 مسلح افراد نے قِبطیوں کو لے جانے والی دو بسوں پر حملہ کر کے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ پہلی بس میں سوار افراد المنیا میں واقع مذہبی مقام “دیر الانباء  صاموئیل” جا رہے تھے جب کہ دوسری بس میں المنیا صوبے کے دو دیہات سے تعلق رکھنے والے 16 مزدور سوار تھے۔

TOPPOPULARRECENT