Tuesday , May 23 2017
Home / عرب دنیا / مصر میں فضائی حملے، دولت اسلامیہ کے 19 ارکان ہلاک

مصر میں فضائی حملے، دولت اسلامیہ کے 19 ارکان ہلاک

قاہرہ، 21اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے شمالی سینا صوبے میں فضائی حملے میں دولت اسلامیہ کے اعلی تین لیڈر سمیت 19 ارکان ہلاک ہو گئے ۔مصر کی فوج نے یہ اطلاع دی ہے ۔ مصر کی فوج کے اس دعوے کے جواب میں اسلامک اسٹیٹ کی طرف سے کوئی ردعمل نہیں آیا ہے ۔ فوج نے اپنے فیس بک کے صفحے پر دیئے گئے بیان میں بتایا کہ سینا نشیں تنظیم انصار گزر المقدس نے سینکڑوں مصر ی فوجی اور پولیس کو قتل کرنے کا دعوی کیا تھا جس کے خلاف فضائی حملے کئے گئے ہیں۔فوج نے اگرچہ حملے میں مارے گئے سرکردہ لیڈروں کے نام نہیں بتائے ہیں لیکن انہوں نے بتایا کہ اس میں سے ایک گروپ کا سب سے اہم شخص جبکہ دوسرا اسلامی قانون کمیٹی کا سربراہ اور تیسرا پوچھ گچھ سے متعلق ایک افسر تھا۔قابل ذکر ہے کہ اسی ہفتے جنوبی سینا میں سینٹ کیتھرین خانقاہ کے قریب حفاظتی دستوں پر کئے گئے حملے کی ذمہ داری دولت اسلامیہ نے لی تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT