Sunday , August 20 2017
Home / عرب دنیا / مصر میں فوجی دھاوے 30 عسکریت پسند ہلاک

مصر میں فوجی دھاوے 30 عسکریت پسند ہلاک

قاہرہ۔ 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 30 عسکریت پسند ہلاک اور دیگر 2 زخمی ہوگئے جبکہ مصر کے شورش زدہ شمالی سینائی کے علاقہ میں فوج نے دھاوے کئے۔ فوج کے ترجمان بریگیڈیر جنرل محمد سمیر نے کہا کہ یہ دھاوے اس علاقہ میں عسکریت پسندوں کے پوشیدہ ٹھکانوں پر کئے گئے جن میں کئی عسکریت پسند ہلاک اور دیگر دو زخمی ہوگئے۔ جھڑپوں میں چار فوجی بھی ہلاک ہوئے اور 8 دیگر زخمی ہوگئے۔ مصر کے شمالی سینائی میں عسکریت پسند جنوری 2011ء سے مسلسل پرتشدد حملے کرتے آرہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT