Monday , September 25 2017
Home / عرب دنیا / مصر میں فوج نے 14دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

مصر میں فوج نے 14دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

قاہرہ ۔ 13نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) مصرکی فوج نے 14عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا اور کئی خفیہ ٹھکانے جو شمالی سینائی کے علاقہ میں ان دہشت گردوں کے زیر استعمال تھے تباہ کردیئے گئے ۔ ایک اعلیٰ فوجی عہدیدار کے بموجب فوج نے پانچ پناہ گاہوں اور خفیہ ٹھکانوں کے بشمول پانچ گاڑیاں جو دہشت گردوں کے زیر استعمال تھیں ہلاک کردیا ۔ عسکریت پسندوں کے ساتھ فوج کی فائرنگ کا تبادلہ ہنوز جاری ہے ۔ فوج کی کارروائی گذشتہ مہینے کے حملہ کے جواب میں کی گئی تھی جس سے شمالی سینائی میں 12فوجی ہلاک ہوگئے تھے ۔ تاحال کئی دہشت گرد حملوں میں پولیس ملازمین ‘ ججس اور فوجیوں کو حالیہ برسوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT