Saturday , October 21 2017
Home / عرب دنیا / مصر میں فوج کے جوابی حملے 21 دہشت گرد ہلاک

مصر میں فوج کے جوابی حملے 21 دہشت گرد ہلاک

قاہرہ ۔22 اکتوبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) مصر کی فوج نے اپنی جوابی انتقامی کارروائی میں 21 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔مصر کے دوردراز صوبہ شمالی سینائی میں حالیہ فوج پر دہشت گردوں نے شدید حملہ کیا تھا جس کے جواب میں فوج نے آج انتقامی کارروائی کی ۔ فوجی ترجمان بریگیڈیر جنرل محمد سمیر نے کہاکہ فوجی کارروائی کو شمالی سینائی میں 12 سپاہیوں کی ہلاکت کے جواب میں انجام دیا گیا ہے ۔ اس حملے میں 21 تفکری  دہشت گرد ہلاک اور ان کے 24 ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ۔ اس کے ساتھ دہشت گردوں کی جانب سے استعمال کردہ 40 موٹر سیکلوں کو بھی کل کی اس کارروائی میں تباہ کردیا گیا۔ سابق صدر حسنی مبارک کی معزولی کے بعد سے یہاں دہشت گرد ، پولیس اور فوج کو نشانہ بناتے آرہے ہیں ۔

 

قاہرہ کے قریب فوجی جنرل کا قتل
قاہرہ ۔22 اکتوبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) شمالی سینائی میں تعینات ایک اعلیٰ فوجی عہدیدار کو قاہر ہ کے مضافات میں واقع اس کے گھر کے سامنے گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ یہ اطلاع سکیورٹی ذرائع نے دی۔ ذرائع نے رائٹر کو بتایا کہ حملہ آوروں نے بکتر بند ڈویژن کے کمانڈر برگیڈیئر جنرل عادل رجالے پر اس وقت گولیا چلائیں جب وہ صبح کو اپنے گھر سے  روانہ ہوئے تھے ۔
کرکک پر داعش کا حملہ، 18 افراد ہلاک
کرکک (عراق)۔22 اکتوبر ۔(سیاست ڈاٹ کام)  شمال مشرقی عراق کے شہر کرکک پر دہشت گرد تنظیم ولت اسلامیہ (داعش) کے حملے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے ۔سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ داعش کے حملے کے بعد شہر میں دوپہر تک لڑائی جاری رہی۔ کچھ حملہ آور شہر کے ہوٹلوں اور مسجدوں میں چھپ گئے۔کرکک پر یہ حملہ موصل شہر پر حملے کے چار روز بعد کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT