Monday , August 21 2017
Home / عرب دنیا / مصر میں فوج کے ہاتھوں 5عسکریت پسند ہلاک

مصر میں فوج کے ہاتھوں 5عسکریت پسند ہلاک

قاہرہ۔6مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) شورش زدہ شمالی سینائی کے صوبہ میں مصری فوج اورعسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں کم از کم 5عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔ یہ فائرنگ کا تبادلہ شیخ زاید شہر میں ہوا جس میں عسکریت پسند ہلاک کردیئے گئے ۔ فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد سمیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مصر کے شمالی سینائی کے علاقہ میں کئی پُرتشدد حملے عسکریت پسندوں کی جانب سے جنوری 2011ء کے انقلاب کے بعد دیکھے گئے ہیں جس میں سابق صدر حسنی مبارک کو اقتدار سے بیدخل کیا گیا تھا ۔ ان حملوں کا نشانہ فوج اور پولیس کے ارکان عملہ ہوتے ہیں ۔ ان میں اسلام پسند سابق صدر محمد مُرسی کی 2013ء میں فوجی بغاوت کے دوران اقتدار سے بیدخلی کے بعد جب کہ اُن کے اقتدار کے خلاف پُرہجوم احتجاجی مظاہرے کئے گئے تھے ‘ شدت پیدا ہوچکی ہے ۔ 700سے زیادہ فوجی اور ملازمین پولیس اُس وقت سے اب تک ہلاک ہوچکے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT