Sunday , August 20 2017
Home / عرب دنیا / مصر میں ٹرین تصادم مہلوکین کی تعداد 44ہوگئی

مصر میں ٹرین تصادم مہلوکین کی تعداد 44ہوگئی

قاہرہ۔/12اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) مصر کے ساحلی شہر اسکندریہ کے قریب دو ٹرینوں میں گذشتہ روز خوفناک تصادم میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 44 تک پہنچ گئی اور 180 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مصری کابینہ نے اپنے بیان میں اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ مہلوکین کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ ملبہ کی مکمل صفائی کے بعد قطعی تعداد کا اعلان کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز قاہرہ سے اسکندریہ روانہ ہونے والی ٹرین نہر کے شہر پورٹ سعید سے آنے والی ٹرین سے ٹکرا گئی تھی۔حکام نے کہاکہ راحت رسانی کی ٹیم امداد میں مصروف ہے۔

TOPPOPULARRECENT