Saturday , October 21 2017
Home / عرب دنیا / مصر میں ٹرین حادثہ، 70 زخمی

مصر میں ٹرین حادثہ، 70 زخمی

قاہرہ ۔ 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک تیز رفتار ٹرین بالائی مصر کے شہر بنی سویف میں الٹ جانے سے کم از کم 70افراد زخمی ہوگئے۔ یہ ٹرین اسوان سے قاہرہ جارہی تھی لیکن اس کے دو ڈبے الٹ گئے اور گاڑی پٹری سے اتر گئی۔ صیانتی عہدیداروں کے بموجب یہ واقعہ ال شناویہ دیہات کے قریب پیش آیا۔ 40 سے زیادہ ایمبولنس گاڑیاں مقام حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی ہاسپٹلس میں منتقل کردیا۔ نائب وزیر صحت جمال الجوہری کے بموجب 69 افراد زخمی ہوئے جنہیں اس علاقہ کے تین مقامی ہاسپٹلس میں شریک کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیز رفتار ٹرین ایک سست رفتار ٹرین کو بچانے کی کوشش میں پٹری سے اتر گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT