Friday , July 21 2017
Home / عرب دنیا / مصر میں کم از کم 70 ایغور طلبہ گرفتار ، چین کو اخراج

مصر میں کم از کم 70 ایغور طلبہ گرفتار ، چین کو اخراج

قاہرہ ۔ 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مصر میں چین سے تعلق رکھنے والے ایغور نسلی اقلیتی طلبہ کو حراست میں لیا گیا اور بعدازاں انہیں مصر سے ملک بدر کیا گیا۔ مصر کے پولیس نے قاہرہ کے جامعہ الازہر میں زیرتعلیم 20 طلبہ کے بشمول ایغور طلبہ کی بڑی تعداد کو حراست میں لیکر انہیں چین واپس کردیا ہے۔ یہ لوگ اسکندریہ میں پکڑے گئے۔ انہیں یہاں سے ملک بدر کیا گیا ہے۔ بیرونی ایغور اور انسانی حقوق کے گروپ نے اس اقدام کی مذمت کی ہے اور کہا ہیکہ یہ گرفتاری مناسب نہیں ہے۔ سوشیل میڈیا میں پیش کردہ ویڈیو میں بتایا گیا کہ 70 ایغور مسلمان زمین پر بیٹھے ہوئے ہیں اور انہیں ایک سرکاری عمارت میں محروس رکھا گیا ہے۔ دیگر مسلمانوں کو ہتھکڑیاں پہنا کر ایک ٹرک کے ذریعہ واپس بھیج دیا گیا ہے۔ جامعہ ازہر کے ایک ایشیائی طالب علم عبداللہ نے کہا کہ ایغور مسلمانوں کو قاہرہ کے ضلع نصر سٹی میں گرفتار کیا گیا۔ مصر میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے چین کے مسلمانوں کی بڑی تعداد یہاں پہنچتی ہے۔ جامعہ ازہر کی چین کے ایغور مسلمانوں کیلئے ایک اہم تعلیمی مرکز سمجھا جاتا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT