Friday , October 20 2017
Home / Top Stories / مصر میں ہوٹل پر مسلح افراد کا حملہ ، تین افراد زخمی، پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک

مصر میں ہوٹل پر مسلح افراد کا حملہ ، تین افراد زخمی، پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک

قاہرہ۔ 9 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) مصر کی پولیس نے بتایا کہ جمعہ کے روز ملک کے مشرق میں بحر احمر کے کنارے واقع سیاحتی شہر الغردقہ کے ایک ہوٹل پر دستی ہتھیاروں سے مسلح افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو آسٹرین اور ایک سویڈش سیاح زخمی ہوگئے۔ پولیس کی فائرنگ سے ایک حملہ آور کے مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔’العربیہ ‘ کے مطابق مصری وزارت داخلہ کے ترجمان خالد مجاہد نے بتایا کہ دستی ہتھیاروں کے حملے میں کم سے کم تین افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔قبل ازیں وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ حملہ آور ’’بیلا وسٹا‘‘ نامی ہوٹل کے سڑک کے کنارے پھیلے ریستوران سے اندر داخل ہوئے اور وہاں پہنچتے ہی چاقوؤں سے حملہ کردیا۔مصر میں وزارت داخلہ کے ایک سکیورٹی ذریعے کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد ہوٹل میں داخل ہوئے اور وہاں پر موجود غیر ملکی سیاحوں اور مقامی شہریوں کو چلینج کیا۔ چاقوؤں کے ذریعے کیے گئے حملے کے بعد حملہ آور فرار ہو رہے تھے کہ پولیس کی فائرنگ کی زد میں آ کر ایک حملہ آور مارا گیا۔ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت محمد حسین محمد محفوظ کے نام سے کی گئی ہے ۔ پولیس کی فائرنگ سے ایک دوسرا حملہ آور شدید زخمی ہوا ہے۔مصری پولیس کے ایک عہدیدار نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ یہ ایک دہشت گردانہ کاروائی تھی جسے پولیس نے بروقت حرکت میں آ کر ناکام بنا دیا۔

TOPPOPULARRECENT