Wednesday , September 20 2017
Home / عرب دنیا / مصر نے حج کرنے والے فلسطینیوں کیلئے غزہ کراسنگ کھول دی

مصر نے حج کرنے والے فلسطینیوں کیلئے غزہ کراسنگ کھول دی

قاہرہ ۔ 14 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مصر نے کئی ماہ کے بعد آج پیر، چودہ اگست کو غزہ پٹی کے ساتھ اپنی سرحدی گزرگاہ کو کھول دیا ہے۔ حکام کے مطابق سرحد کھولنے کا مقصد حج کے لیے جانے والے فلسطینیوں کو مصر میں داخل ہونے کی اجازت دینا ہے، جہاں سے وہ مکہ کا سفر کر سکیں گے۔ حماس کے زیر انتظام غزہ پٹی کی حکومت کے ڈائریکٹر برائے اطلاعات حشام اَدوان کے مطابق یہ سرحد آج سے چار روز کے لیے یکطرفہ طور پر کھول دی گئی ہے اور اس دوران 2500 فلسطینی غزہ پٹی سے مصر میں داخل ہوں گے۔ اَدوان کے مطابق آج پیر کے روز 800 حاجی غزہ پٹی سے روانہ ہوں گے جو پہلے ہی حج کے لیے سعودی ویزے حاصل کر چکے ہیں۔

 

TOPPOPULARRECENT