Sunday , August 20 2017
Home / عرب دنیا / مصر نے غزہ کے قریب رفاہ سرحد کھول دی

مصر نے غزہ کے قریب رفاہ سرحد کھول دی

غزہ سٹی ۔ 17 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مصر نے گذشتہ دو ماہ میں پہلی بار غزہ پٹی کے ساتھ ملحقہ اپنی سرحد کو کھول دیا ہے۔ دریں اثناء کراسنگ ڈائرکٹر خالد الشیر نے بتایا کہ رفاہ سرحد کو چار دنوں کے لئے کھولا گیا ہے تاکہ فلسطینی شہری آمدورفت کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 20,000 افراد نے یہاں سے واپسی کی درخواست دی تھی۔ غزہ کے ایسے شہری جنہیں مختلف بیماریوں کے علاج کیلئے اہم ادویات کی سخت ضرورت ہے اور طلباء سرحد پار کریں گے۔ یاد رہے کہ رفاہ سرحد کے ذریعہ بھی فلسطینی شہری فلسطین کے باہر کی دنیا کا نظارہ کرسکتے ہیں کیونکہ یہاں کوئی اسرائیلی کنٹرول نہیں ہے۔ 2007ء میں حماس گروپ کے ذریعہ اس ساحلی پٹی پر قبضہ کے بعد مصر نے رفاہ سرحد کو تقریباً بند ہی کردیا تھا۔ جاریہ سال اب تک اس سرحد کو صرف 15 دنوں کیلئے ہی کھولا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT