Saturday , September 23 2017
Home / عرب دنیا / مصر کی شمالی وادی سیناء میں چار پولیس اہلکار ہلاک

مصر کی شمالی وادی سیناء میں چار پولیس اہلکار ہلاک

قاہرہ۔ 9 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) مصر میں وادی سیناء کے العریش شہر میں پولیس کی گشتی گاڑی پر بندوق برداروں نے آج فائرنگ کی، جس میں چار پولیس اہلکاروں کی موت ہوگئی۔ یہ اطلاع روزنامہ الاہرام نے دی ہے ۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق شمالی وادی سیناء کے دار الحکومت العریش میں پولیس حکام حملہ آوروں کی تلاش میں گشت پر تھے ۔ اسی دوران بندو ق بردار حملہ آوروں نے گشتی ٹیم کو نشانہ بنایا۔ اس سے قبل منگل کے روز بھی بندوق برداروں نے فائرنگ کرکے دو پولیس اہلکاروں کو قتل کردیا تھا۔ الاہرام نے بتایا کہ یہ حملہ قاہرہ کے شمال میں ایک گاؤں میں کیا گیا تھا، جس میں ایک پولیس آفیسر زخمی بھی ہوا تھا۔

 

ایرانی ڈرون طیارہ امریکی بحری بیڑے سے صرف 31 میٹر دور
دبئی ۔ 9 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی فوج کے ایک سینیر عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ روز خلیجی آبی حدود میں موجود امریکہ کے ایک بحری جنگی بیڑے کو ایران کے بغیر پائلٹ ڈرون طیارے سے اس وقت خطرات لاحق ہوگئے جب ڈرون طیارہ بار بار وارننگ کو نظر انداز کرتے ہوئے بحری بیڑے سے محض 31 میٹر کے فاصلے پر آگیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT