Saturday , July 22 2017
Home / عرب دنیا / مصر کے صحرائے سینائی میں داعش کے 8 مشتبہ کارکن ہلاک

مصر کے صحرائے سینائی میں داعش کے 8 مشتبہ کارکن ہلاک

قاہرہ۔ 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے صحرہ سینائی کے ایک مقامی طاقتور قبائیلی سردار نے کہا کہ 8 مشتبہ دولت اسلامیہ جنگجو ایک لڑائی میں ہلاک کردیئے گئے۔ دیگر تین کو گرفتار کیا گیا۔ ترابین قبیلہ کی دولت اسلامیہ سے صحرائے سینائی میں کئی بار جھڑپیں ہوچکی ہیں۔ آج کی جھڑپ میں کوئی قبائیلی ہلاک نہیں ہوا۔ سینائی میں برسوں سے مصری فوج ، دولت اسلامیہ کے خلاف جنگ کررہی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT