Sunday , September 24 2017
Home / عرب دنیا / مصر کے صحرائے سینائی میں دولت اسلامیہ کا حملہ

مصر کے صحرائے سینائی میں دولت اسلامیہ کا حملہ

قاہرہ ۔ 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) عسکریت پسندوں نے حکومت حامی 3 قبائیلی جنگجوؤں کو جو صحرائے سینائی  میں مصر کی ایک چوکی پر تعینات تھے، اغواء کرلیا۔ سرکاری عہدیداروں کے بموجب جہادیوں نے اس چوکی پر حملہ کیا تھا۔ قبائیلی نیم فوجی تنظیم کے دو جنگجو اس چوکی پر تعینات تھے۔ وہ زخمی بھی ہوگئے۔ صوبہ سینائی دولت اسلامیہ کے جہادی گروپ سے الحاق رکھتا ہے اور جہادیوں کا دعویٰ ہیکہ انہوں نے اس کے ٹوئیٹر اکاونٹ پر بھی حملہ کرکے کئی قبائیلی جنگجوؤں کو ہلاک کردیا ہے۔ دولت اسلامیہ کے اس دعویٰ کی آزاد ذرائع سے توثیق نہیں ہوسکی۔

TOPPOPULARRECENT