Thursday , March 30 2017
Home / عرب دنیا / مصر کے صدرکا اپریل میں امریکہ کا دورہ

مصر کے صدرکا اپریل میں امریکہ کا دورہ

قاہرہ، 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) مصر کے صدر عبد الفتح السیسی  اگلے ماہ اپریل کے پہلے ہفتے میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی دعوت پر امریکہ کے دورہ پر جائیں گے ۔مصر کے سرکاری اخبار نے آج بتایا کہ 2014 میں صدر منتخب ہونے کے بعد سے عبدالفتح السیسی  کایہ امریکہ  کا اولین سفر ہو گا۔ ٹرمپ نے عبدالفتح السیسی کو جنوری میں ہی امریکہ آنے کی دعوت دی تھی لیکن دورہ کے سلسلے میں تاریخوں کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔عبدالفتح السیسی مبارک حکومت میں فوجی خفیہ سربراہ تھے اور انہوں نے 2013 میں جمہوری طریقے سے منتخب کردہ حسنی مبارک کے جانشین محمد مورسی کو ہٹانے کے لئے ہوئے فوجی بغاوت کی قیادت کی تھی۔

دبئی کے ایئرپورٹس پر مفت وائی فائی سہولت
دبئی ۔ 19مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) دبئی کے ایئرپورٹس نے اعلان کیا ہے کہ دنیا کی تیز ترین رفتار وائی فائی خدمت پورے ٹرمنلس میں فراہم کی جائے گی ‘ تاکہ لاکھوں مسافر سوپر فاسٹ انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کرسکیں ‘ جب کہ وہ فضائی سفر کررہے ہوں گے ۔ یہ خدمات انتہائی تیز رفتار ہوں گی ۔ موجودہ خدمات کی رفتار سے ان کی رفتار 10گنا زیادہ ہوگی۔ تمام دیگر ایئرپورٹس کی بہ نسبت دبئی کے ایئرپورٹس پر یہ خدمات تمام مسافروں کو سب سے زیادہ تیز رفتار انٹرنیٹ خدمات مفت فراہم کریں گی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT