Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / مصر کے طیارہ کا حادثہ دہشت گردی کا ایک اور ثبوت : ٹرمپ

مصر کے طیارہ کا حادثہ دہشت گردی کا ایک اور ثبوت : ٹرمپ

واشنگٹن ۔ 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدارتی ری پبلکن امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے پھر ایک بار متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ مصر کے طیارہ کے حادثہ میں ایک اور دہشت گرد حملہ کا ثبوت ملتا ہے۔ ٹوئیٹر پر پوسٹ کردہ بیان میں ٹرمپ نے اس واقعہ کی جانب نشاندہی کی اور کہا کہ ہم اس طرح کے واقعات کا سامنا کریں گے اس لئے ہمیں مزید چوکسی اختیار کرنی چاہئے۔ 66 مسافروں کو لے جانے والا طیارہ حادثہ کا شکار ہوا ہے۔ اس میں مصری، فرانسیسی اور یونانی عہدیدار بھی سوار تھے۔

افغانستان میں مال بردار طیارہ حادثہ کا شکار ، 7افراد ہلاک
باکو، 19 مئی (رائٹر) افغانستان میں آذربائیجان سلک وے ایئر لائن کا ایک مال بردار طیارہ حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں طیارہ عملہ کے 9 اراکین میں سے سات کی موت ہوگئی۔ آذر بائیجان کے سیول ایڈمنسٹریشن نے کل یہ اطلاع دی۔ اس نے بتایا کہ یہ مال بردار طیارہ افغانستان کے ڈوویئر ہوائی اڈے پر لینڈنگ کررہا تھا تبھی حادثہ کا شکار ہوگیا۔ طیارے کے اندر موجود عملہ کے اراکین آذربائیجان ، یوکرین اور ازبکستان کے شہری تھے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT