Saturday , October 21 2017
Home / عرب دنیا / مصر کے علاقہ سینائی میں بم دھماکہ ، 2 ہلاک

مصر کے علاقہ سینائی میں بم دھماکہ ، 2 ہلاک

قاہرہ۔ 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) شورش زدہ شمالی سینائی میں لب سڑک بم دھماکے سے کم از کم 2 افراد بشمول ایک پولیس عہدیدار ہلاک ہوگیا۔ وزارت داخلہ کے بموجب بم شمالی سینائی کے اسویط شاہراہ پر نصب کیا گیا تھا جو صوبائی دارالحکومت العریش میں ہے۔ بم دھماکہ سے پھٹ پڑا۔ جب بکتر بند گاڑی اس علاقہ سے گذر رہی تھی۔ دیگر تین افراد زخمی ہوگئے۔ فوج فی الحال واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ مصر کے علاقہ سینائی میں جنوری 2011ء سے جبکہ صدر مصر حسنی مبارک کو ایک انقلاب میں اقتدار سے بے دخل کردیا گیا تھا، کئی پرتشدد واقعات پیش آچکے ہیں۔ حملوں کا نشانہ پولیس اور فوج کے ارکان عملہ ہوتے ہیں۔ صدر محمد مرسی کی اقتدار سے بیدخلی کے بعد اسلام پسندوں کے حملے بھی شروع ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT