Saturday , August 19 2017
Home / عرب دنیا / مصر کے ہندوستانی سفارتخانے میں دعوت افطار

مصر کے ہندوستانی سفارتخانے میں دعوت افطار

قاہرہ ۔ 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) قاہرہ میں ہندوستانی سفارتخانہ میں ہر سال کی روایت برقرار رکھتے ہوئے جاریہ سال بھی رمضان المبارک کے موقع پر شاندار افطار پارٹیوں کا اہتمام کیا گیا۔ ہندوستانی سفیرمتعینہ مصر سنجے بھٹاچاریہ نے اس موقع پر وہاں مدعو تمام مہمانوں کا عربی زبانوں میں خیرمقدم کیا اور مابقی رمضان بخیروخوبی گزارنے کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مصر میں مسلمان رمضان المبارک کے دوران عبادات اور عطیات کے علاوہ خیراتی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ صبح سے شام تک روزہ رہنے کے بعد مغرب کے وقت افطار اور خوش ذائقہ کھانوں سے لطف اندوز ہونے کی روایت اب بھی جاری ہے اور آئندہ بھی جاری رہے گی۔ مسٹر بھٹاچاریہ نے اس موقع پر ہندوستان کی مختلف اقوام کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان اقوام اور مداہب کے پیروکاروں میں بھی روزہ رکھنے کا رواج ہے اور ہندوستان کی کثرت میں وحدت کو دنیا کا ہر ملک تسلیم کرتا ہے اور اس کا احترام کرتا ہے۔ انہوں نے مہمانوں سے اپنے خطاب کے دوران یہ بھی کہا کہ ہندوستان کی ریاست کیرالا میں مسلمانوں کی قابل لحاظ آبادی ہے بلکہ وہاں چیرامن جامع مسجد دنیا کی قدیم ترین مسجد تصور کی جاتی ہے جس کی تعمیر حضرت محمدؐ کی مدینہ ہجرت (622) کے صرف سات سال بعد عمل میں آئی تھی۔ افطار پارٹی میں ہندوستانی مسلمانوں کے علاوہ سفارتخانے کے عملہ اور سرکاری نمائندوں نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT