Monday , September 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مصطفی نگر میں ’’ مسجد مصطفی کا سنگ بنیاد

مصطفی نگر میں ’’ مسجد مصطفی کا سنگ بنیاد

گمبھی راؤ پیٹ /4 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گمبھی راؤ پیٹ سے متعلقہ موضع مصطفی نگر میں آج خطیب و امام مدینہ مسجد سرسلہ مولانا عبدالغنی کے ہاتھوں مسجد مصطفی کے تعمیری کام کا سنگ بنیاد عمل میں آیا ۔ اس موقع پر مولانا نے اہل خیر افراد سے خواہش کی کہ وہ مسجد کے تعمیری کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے اپنا تعاون پیش کریں تاکہ آخرت میں ان کی نجات کا ذریعہ بنیں ۔ اس تعمیری کام کے سنگ بنیاد کے موقع پر اہلیان مصطفی نگر جن میں ڈاکٹر محمد منور علی ، جمیل الرحمن خان ، وزیر الدین ، محمد ضیاء الدین ، محمد ابراہیم خان وغیرہ نے اردو اخباری نمائندوں کو بتلایا کہ مصطفی نگر میں مسجد کی شدت کے ساتھ ضرورت محسوس کرتے ہوئے ماہ ستمبر میں ایک چھوٹی سے عمارت کے اندر نماز پنجگانہ شروع کی گئی ۔ لیکن یہ ناکافی تھی جس کے تحت آر سی سی کی پختہ عمارت کی تعمیر کیلئے آج سنگ بنیاد عمل میں لایا گیا ۔ اہلیان مصطفی نگر نے اہل خیر حضرات سے مسجد کی تعمیر میں تعاون کی اپیل کی ۔

TOPPOPULARRECENT