Tuesday , September 26 2017
Home / عرب دنیا / مصلی کو مسجد کے روبرو خنجر زنی کا دوسرا ملزم گرفتار

مصلی کو مسجد کے روبرو خنجر زنی کا دوسرا ملزم گرفتار

وادی سیمی(امریکہ) ۔ 16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دوسرا ملزم آج گرفتار کرلیا گیا جو مبینہ طور پر کیلیفورنیا  کے قریب مسجد کے روبرو ایک مصلی کو چاقوزنی کے مذہبی نفرت کی بناء پر جرم میں ملوث تھا۔ 26 سالہ مارکو ڈیلاعروس ساکن وادی سیمی کو کل اس کی قیامگاہ سے گرفتار کرلیا گیا۔ شبہ ہیکہ اس نے مہلک ہتھیار سے کیلیفورنیا کی مسجد کے روبرو ایک مصلی کو زخمی کردیا تھا۔ اس نے حملہ سے قبل مصلی کو دھمکیاں دی تھیں اور اس کی پیرول پر رہائی کی شرائط کی خلاف ورزی کی تھی۔ وہ ایک گروہ کا رکن ہے جس کا شدید مجرمانہ ریکارڈ موجود ہے۔ وہ جان میٹسن کا پڑوسی ہے جسے حملہ کے کچھ ہی دیر بعد ہفتہ کی رات گرفتار کیا گیا تھا۔ 29 سالہ میٹسن نے اعتراف جرم کرلیا ہے کہ اس نے مجرمانہ دھمکیاں دی تھی، نقص امن پیدا کیا تھا اور اس پر دیگر نفرت پر مبنی جرائم کے ارتکاب کا بھی الزام ہے۔ مبینہ طور پر وہ مذہبی جنونی ہے۔

TOPPOPULARRECENT