Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / مصنفہ و ادیبہ محترمہ نفیسہ خاں بلند پایہ و انشاء پرداز ، سیاست سے سپاس نامہ کا اعلان

مصنفہ و ادیبہ محترمہ نفیسہ خاں بلند پایہ و انشاء پرداز ، سیاست سے سپاس نامہ کا اعلان

مصنفہ کی کتاب ’’ عکس دوراں ‘‘ کی رسم اجراء تقریب ، جناب زاہد علی خاں و دیگر کا خطاب
حیدرآباد ۔ 18 ۔ جنوری : ( دکن نیوز ) : جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست نے کہا کہ مصنفہ ، ادیبہ محترمہ نفیسہ خاں ہمیشہ اپنے زور قلم سے سماج و معاشرہ کی اصلاح کی کوشش میں ہمہ تن مصروف ہیں ۔ معاشرہ کے سلگتے مسائل کو اپنا موضوع بنایا اور ان موضوعات کا حق ادا کرتے ہوئے نہایت خوبی سے پیش بھی کرتی ہیں، وہ ایک بلند پایہ ، انشاء پرداز ادیبہ کی حیثیت رکھتی ہیں جن کے مضامین کو قارئین سیاست پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ قلمی صلاحیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کے اعتراف میں سیاست کی جانب سے سپاس نامہ پیش کیا جائے گا ۔ مسلم سماج میں جو برائیاں جنم لے رہی ہیں ۔ اس سے نئی نسل کو واقف کروانے کا وہ عزم کیے ہوئے ہیں ۔ قلمکار و ادیب کو بھی سپاس نامے پیش کئے جائیں گے ۔ جناب زاہد علی خاں نے اردو ہال حمایت نگر میں قلمکار و مصنفہ نفیسہ خاں کی تحریر کردہ کتاب ’’ عکس دوراں ‘‘ کی رسم اجرائی کے بعد ان خیالات کا اظہار کیا ۔ اردو ہال محبان اردو مرد و خواتین اور نوجوانوں سے کھچا کھچ بھرا تھا ۔ محترمہ نفیسہ خاں نے جناب زاہد علی خاں اور مہمانان خصوصی اور شرکاء کا خیر مقدم کیا ۔ جناب زاہد علی خاں نے سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جن مصنفین نے بڑی عرق ریزی سے مختلف موضوعات پر لکھی گئی تحریروں کو کتابی شکل دی ہے ان کتابوں کی خریداری وقت کی ضرورت ہے تاکہ صحیح ادب چاہنے والوں کے درمیان پیش ہوسکے ۔ اردو زبان کے فروغ کے لیے جو کوشش کی جارہی ہے اس کی سراہنا کی اور کہا کہ وہیں دوسری جانب اس زبان کو ختم کرنے کے لیے سازشوں کا بازار گرم ہے ۔ جب ملک تقسیم ہوا اور اسے آزادی ملی تو گاندھی جی نے اعلان کیا کہ اردو کے مقام کو بلند کیا جائے گا ۔ اور اس وقت پاکستان نے بھی اردو کو قومی زبان کی حیثیت سے تسلیم کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اردو داں طبقہ کے ذریعہ اردو کے فروغ کا کام زوروں پر ہے وہیں حکومت ملک میں اردو اکیڈیمی کے ذریعہ اردو کے فروغ کی کوشش میں سرگرم ہے ۔ اس خصوص میں تلنگانہ اردو اکیڈیمی کو ہر حیثیت سے بڑا مقام حاصل ہواہے ۔ اگر اردو اکیڈیمی ان مصنفین اور شعراء کی خدمات کی سراہنا کرتی رہے گی تو صحیح ادب پروان چڑھے گا ۔۔ ( باقی سلسلہ صفحہ 8 پر )

TOPPOPULARRECENT