Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / مصنفین ایوارڈس کا احترام کریں

مصنفین ایوارڈس کا احترام کریں

نئی دہلی۔ 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر ساہتیہ اکیڈیمی وشواناتھ پرساد تیواری نے کہاکہ ایوارڈ واپس کرنے والے مصنفین کو اپنے ایوارڈس کا احترام کرنا چاہئے۔ مصنفین نے اپنے ساہتیہ اکیڈیمی ایوارڈس ملک گیر سطح پر عدم رواداری میں اضافہ کے خلاف بطور احتجاج ساہتیہ اکیڈیمی کو واپس کردیئے ہیں۔ ایسے مصنفین جو اکیڈیمی کے ہیڈکوارٹر سے دور تھے ، اپنے ایوارڈس متعلقہ ضلع کلکٹر کے دفتر میں واپس کردیئے تھے۔ بعض ضلع کلکٹرس کے دفتر کی جانب سے ایوارڈس دینے سے انکار پر انہوں نے دھمکی دی تھی کہ وہ اپنے ایوارڈس سڑک پر پھینک دیں گے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT