Tuesday , October 24 2017
Home / ہندوستان / مصنفین کے ایوارڈس واپس کرنے کا مقصد مشکوک : مرکزی وزیر ثقافت

مصنفین کے ایوارڈس واپس کرنے کا مقصد مشکوک : مرکزی وزیر ثقافت

نئی دہلی ۔ 12 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مصنفین اور شعراء مزید تعداد کی جانب سے ان کے ساہتیہ اکیڈیمی ایوارڈس ’’بڑھتی ہوئی عدم رواداری‘‘ کے خلاف بطور احتجاج اپنے ایوارڈس واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرکزی وزیر برائے ثقافت مہیش شرما نے آج اس معاملہ کو ایک عجیب موڑ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس غیر ضروری کارروائی کے مقاصد پر شک و شبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ عوام سے رائے طلب کریں تو ایسے افراد کے مقاصد کا علم ہوجائے گا اور یہ بھی پتہ چل جائے گا کہ ان کا پس منظر کیا ہے۔ انہوں نے اپنا خیال ظاہر کیا کہ بعض انکشافات ضرور ہوں گے۔ انہوں نے پرزور انداز میں کہا کہ جو افراد اپنے اعزاز واپس کرنا چاہتے ہیں انہیں ریاستی یا مرکزی حکومت کو نظم و ضبط کی صورتحال کے بارے میں اپنے اندیشوں سے تحریری طور پر مطلع کرنا چاہئے۔ اگر انہیں صورتحال کے بارے میں کوئی شکایت ہے تو وہ ریاستی چیف منسٹر یا مرکزی وزیرداخلہ یا وزیراعظم کو شکایت کرسکتے ہیں لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔

TOPPOPULARRECENT