Monday , June 26 2017
Home / جرائم و حادثات / مصیبت کے اظہار کے ذریعہ عوام کو دھوکہ

مصیبت کے اظہار کے ذریعہ عوام کو دھوکہ

ونپرتی کا دھوکہ باز گرفتار، رچہ کنڈہ اسپیشل آپریشن ٹیم کی کارروائی
حیدرآباد /3 مئی ( سیاست نیوز ) پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے عوام کے جذبات سے کھلواڑ اور انہیں دھوکہ دینے والے ایک شخص کو رچہ کنڈہ پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ کمشنر پولیس کی خصوصی ہدایت پر رچہ کنڈہ اسپیشل آپریشن ٹیم نے یہ کارروائی انجام دی اور 30 سالہ کے وینکٹ سوامی ساکن شاگاپور ضلع ونپرتی کو گرفتار کرلیا ۔ یہ شخص پیشہ سے کسان تھا ۔ رچہ کنڈہ ایس او ٹی کے مطابق عام شہریوں کو فون پر اطلاع دیتے ہوئے یہ شخص اپنے آپ کو پریشانی میں مبتلا ظاہر کرتا تھا اور شہریوں کو فون پر درخواست کرتا تھا کہ وہ جنگلاتی علاقہ میں پھنس گیا ہے اور اس کے رشتہ داروں سے بات کرنے کیلئے فون میں بیالنس نہیں ہے اور اس طرح وہ عوام سے درخواست کرتے ہوئے اپنے فون میں ریچارج کا بیالنس ڈلوایا کرتا تھا ۔ جبکہ وہ اس طرح اپنی مصیبت ظاہر کرتے ہوئے عوام کو دھوکہ دے رہا تھا ۔ پولیس کے مطابق اس جعلساز کے یہاں دو سم کارڈز تھے جو ایک نمبر سے اپنے ساتھیوں کو فون کیا کرتا تھا اور ان نمبرات پر حاصل ہونے والے فون بیالنس کو وہ اپنے ساتھیوں رشتہ داروں کے نمبرات پر منتقل کرتا تھا ۔ ایس او ٹی رچہ کنڈہ نے بتایا کہ 28 ڈسمبر 2016 تا تاحال اس کے فون نمبرات پر پولیس نے 57 ریچارج پیامات موصول ہوئے جن میں کم سے کم 50 اور زیادہ سے زیادہ 220 روپئے کا ریچارج تھا ۔ پولیس نے اس دھوکہ باز وینکٹ سوامی کو گرفتار کرلیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT