Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / مضافاتی اراضیات کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ممکن

مضافاتی اراضیات کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ممکن

مرکز سے قومی شاہراہوں کی ترقی کو منظوری ، تلنگانہ کے لیے بھی پراجکٹس
حیدرآباد ۔ /18 ڈسمبر (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد کے نواحی علاقے بالخصوص شمس آباد ، شاد نگر ، جڑچرلہ ، محبوب نگر ، کرنول سے بنگلور جانے والی سڑک پر اراضیات کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ممکن ہے ۔ مرکزی حکومت کی جانب سے قومی سطح پر جو 16 راہداریاں شاہراہوں پر تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں حیدرآباد بنگلور راہداری کو بھی شامل رکھا گیا ہے ۔ اس شاہراہ کی ترقی کیلئے مرکزی حکومت نے منظوری فراہم کردی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ملک کی شاہراہوں کو مختلف شہروں سے مربوط کرنے اور معاشی مفادات کو ملحوظ رکھتے ہوئے کئے جانے والے اقدامات کا فائدہ شہر حیدرآباد سے بنگلور جانے والی شاہراہ کے اطراف و اکناف موجود مواضعات کو بھی حاصل ہوگا ۔ مرکزی حکومت کی جانب سے قومی شاہراہوں کو ترقی دیئے جانے کے منصوبے میں امراوتی حیدرآباد بنگلور شاہراہ پر 16 پراجکٹس کے آغاز کا منصوبہ ہے جس سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان 16 پراجکٹس کو مختلف ریاستوں کے حوالے کیا جائے گا جس میں تلنگانہ اور آندھراپردیش بھی شامل ہوں گے ۔ ان پراجکٹس کے آغاز کی صورت میں ریاست کو نہ صرف معاشی فوائد حاصل ہوں گے بلکہ نئے پراجکٹس اور قومی شاہراہوں کو مربوط کرتے ہوئے ترقی دیئے جانے سے اراضیات کی قیمتوں میں بھی بھاری اضافہ ممکن ہے ۔ مرکز کے ایکسپریس وے پراجکٹ کو منظوری دیئے جانے کے بعد ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بہت جلد قومی شاہراہوں کی ترقی کے لئے تعمیراتی منصوبے کا بھی اعلان کردیا جائے گا ۔ تعمیراتی منصوبے کے اعلان کے بعد ممکن ہے کہ ان علاقوں میں نئے پراجکٹس کے آغاز کے سلسلے میں بھی تفصیلات سامنے آئیں گی ۔ سابق میں یو پی اے حکومت کی جانب سے بھی مختلف قومی شاہراہوں کو مربوط کرنے اور ایکسپریس وے کی تعمیر کے ذریعہ زائد مسافت کم وقت میں طئے کرنے کا موقع فراہم کرنے کے اقدامات کئے گئے تھے لیکن ان اقدامات کے بعد اب موجودہ این ڈی اے حکومت کی جانب سے اس پراجکٹ کو نئی شکل دیتے ہوئے قومی شاہراہوں کو نہ صرف ترقی دینے و ایکسپریس وے کی تعمیر تک محدود رکھنے کے بجائے اسے معاشی مفادات سے مربوط کرنے کی کوشش بھی کی جارہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT