Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / مضافاتی علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت دور کی جائے گی

مضافاتی علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت دور کی جائے گی

حیدرآباد ۔ 9 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے طویل جدوجہد کے ذریعہ حاصل کردہ ریاست تلنگانہ میں پائے جانے والے مسائل کی یکسوئی کے لیے سیاسی قیادتوں سے متحد ہو کر آگے آنے کی پر زور اپیل کی اور کہا کہ ان کی زیر قیادت تلنگانہ حکومت ریاست میں آبپاشی پراجکٹس کی تکمیل کے عہد کی پابند ہے ۔ چیف منسٹر نے مزید کہا کہ مضافاتی علاقوں کی بلدیات میں پینے کے پانی کی قلت نہ رہنے جیسے اقدامات کئے جائیں گے ۔ علاوہ ازیں حکومت نے گھر گھر پانی کی سربراہی عمل میں لانے کے لیے جو پروگرام مرتب کیا ہے اس پروگرام کی کامیاب عمل آوری کو یقینی بنانے حکومت کوشاں ہے ۔ انہوں نے پر زور انداز میں کہا کہ حکومت ریاست تلنگانہ کو سرسبز و شاداب بناتے ہوئے زرعی پیداوار میں اضافہ کرنے رقومات کی کوئی پرواہ نہ کرتے ہوئے آبپاشی پراجکٹس کی بہر صورت تکمیل عمل میں لائے گی اور اپنے کئے ہوئے وعدوں اور عوام کو دئیے گئے تیقنات کو پورا کر دکھائے گی ۔ چیف منسٹر آج اپنے کیمپ آفس پر مختلف مقامات کے قائدین کی ٹی آر ایس میں شمولیت کے موقعہ پر اپنا اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بہت جلد سنگاریڈی کا دورہ کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT