Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / مطلقہ خاتون کو خودکفیل بن جانے عدالت کا مشورہ

مطلقہ خاتون کو خودکفیل بن جانے عدالت کا مشورہ

نئی دہلی۔/22مارچ،( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کی عدالت نے آج ایک خاتون کو مشورہ دیا کہ وہ تلاش روزگار ( ملازمت ) کیلئے سنجیدہ کوشش کرے اور کہا کہ کیونکہ تعلیم یافتہ خاتون ہے اور یہ اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ گھر میں قید ہوکر رہے طلاق یافتہ شوہر پر معاشی بوجھ بن جائے۔ عدالت کا یہ تاثر ہے کہ یہ خاتون جوکہ اپنے سابقہ شوہر سے زیادہ تعلیم یافتہ اور تندرست ہے اور ملازمت کرکے اپنا گذر بسر کرسکتی ہے۔ضلع جج ریکھا رانی نے یہ نشاندہی کی کہ ایک شخص کو گذر بسر کیلئے 12ہزار روپئے ماہانہ ادا کرنے کے خلاف عرضی داخل کی ہے۔ اب وہ تلاش ملازمت میں اعانت کرنے اور ایک سال تک 12ہزارروپئے ادا کرنے سے اتفاق کرلیا۔ جبکہ اس شخص نے اپنی سابقہ بیوی کو 12ہزار روپئے ماہانہ ادا کرنے سے متعلق عدالت زیریں کے فیصلہ کو چیلنج کیا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT