Tuesday , September 19 2017
Home / Top Stories / مظاہرے کے دوران جمناسٹک سمیر السید کا پیر ٹوٹ گیا

مظاہرے کے دوران جمناسٹک سمیر السید کا پیر ٹوٹ گیا

France's Samir Ait Said holds his leg after injuring it while performing on the vault during the artistic gymnastics men's qualification at the 2016 Summer Olympics in Rio de Janeiro, Brazil, Saturday, Aug. 6, 2016. (AP Photo/Rebecca Blackwell)

ریوڈی جنیرو۔8 اگست(سیاست ڈاٹ کام) فرانسیسی ایتھلیٹ سمیر السید ریو اولمپک گیمز کے دوران شدید زخمی  ہوگئے۔ جمناسٹک مقابلے میں اس وقت ڈرامائی صورتحال پیدا ہو گئی جب مینز والٹ ایونٹ میں سمیر چھلانگ  سے نیچے آتے ہوئے اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے جس کی وجہ سے ان کا پیر ٹو ٹ گیا۔انہیں میدان پر فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔اس دوران وہ شدید تکلیف سے کراہتے نظرآئے۔ٹیم لیڈر کروین موسٹارٹ کالون نے کہا کہ 26  سالہ ایتھلیٹ کو ہسپتال میں داخل کرادیاگیا ہے اور ان کے پیرکا مزید معائنہ کیا جارہا ہے تاکہ ا ن کا بہتر علا ج کیا جاسکے۔یاد رہے کہ سمیر کے ساتھ پیش آئے اس مایوس کن حادثہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی ہے جس پر دنیا بھر کے شائقین نے افسوس کا اظہار کرنے کے علاوہ ان کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT