Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / مظفرنگر فسادات : شکایت کنندہ کو وجہ بتاؤ نوٹس

مظفرنگر فسادات : شکایت کنندہ کو وجہ بتاؤ نوٹس

مظفر نگر ۔28فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک مقامی عدالت نے شکایت کنندہ کو جھوٹی شہادت دینے اور بعد میں اپنے بیان سے منحرف ہوجانے پر وجہ بتاؤ نوٹس جاری کی ہے ۔ اس نے قتل کے ایک مقدمہ میں گواہی دی تھی جو 2013ء کے مظفرنگر فرقہ وارانہ فسادات کے دوران ہوا تھا ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج اروند کمار اپادھیائے نے کل اقبال کو قانون تعزیرات ہنددفعہ 344کے تحت قتل کے ایک مقدمہ میں گواہی دینے اور بعدازاں اس سے منحرف ہوجانے کی وجہ طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کردی ۔ مبینہ طور پر ایک 50سالہ خاتون اور ایک 10سالہ بچے کو قاتلوں نے فسادات کے دوران زندہ جلادیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT