Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / مظفر نگرفسادات ‘ بی جے پی ایم پی کی خودسپردگی

مظفر نگرفسادات ‘ بی جے پی ایم پی کی خودسپردگی

مظفر نگر 2 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی رکن پارلیمنٹ بھرتیندو سنگھ نے آج مظفر نگر فسادات کے دوران امتناعی احکام کی خلاف ورزی اور فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے کے الزامات میں عدالت میں خود سپردگی اختیار کی۔ عدالت میں پیش ہوتے ہوئے بھرتیندو سنگھ نے ان کے خلاف قابل ضمانت وارنٹ کو منسوخ کرنے کی استدعا کی ۔ اڈیشنل چیف جوڈیشیکل مجسٹریٹ سیتارام نے ان کے خلاف وارنٹ سے دستبرداری اختیار کی اور رکن پارلیمنٹ کو 20 ہزار روپئے کی ضمانت داخل کرنے کو کہا ۔ ایم پی نے عدالت میں وعدہ کیا وہ آئندہ سماعت کے موقع پر حاضر رہیں گے ۔ ان کے خلاف 23 اکٹوبر کو وارنٹ جاری کیا گیا تھا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT