Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / مظفر نگر جیل میں 65 ہندو قیدیوں کا روزہ

مظفر نگر جیل میں 65 ہندو قیدیوں کا روزہ

مظفر نگر 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال پیش کرتے ہوئے ضلع جیل کے تقریباً 60 ہندو قیدیوں نے روزہ رکھا ہے جبکہ اس جیل میں 1150 مسلم قیدی ہیں۔ جیل سپرنٹنڈنٹ ستیش ترپاٹھی نے بتایا کہ رمضان المبارک کی آمد پر 65 ہندو قیدیوں نے 1,150 مسلم ساتھیوں کے ہمراہ روزہ رکھا اور روزہ داروں کی سہولت کیلئے  سحر اور افطار کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے اور افطار میں موسمی پھلوں، کھجور، نصف لیٹر دودھ کے ساتھ مختلف چٹ پٹی اشیاء فراہم کی جارہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT