Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / مظفر نگر سے ایک عالم دین لاپتہ

مظفر نگر سے ایک عالم دین لاپتہ

مظفر نگر ۔ 4 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام): ایک 35 سالہ عالم دین جو کہ راجستھان کے ایک مدرسہ میں استاد ہیں ۔ موضع کوال سے لاپتہ ہوگئے ہیں ۔ اسٹیشن ہاوز آفیسر دھننجے مصرا نے بتایا کہ مولانا سادات علی کل ٹکٹ بک کروانے کے لیے مظفر نگر ریلوے اسٹیشن گئے تھے لیکن مکان واپس نہیں آئے ۔ انہوں نے بتایا کہ چند دن قبل وہ اپنے گاؤں آئے تھے اور راجستھان جانے کے لیے ٹکٹ ریزرویشن کے لیے گئے ہوئے تھے ۔ پولیس نے گمشدگی کا ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے ۔ دریں اثناء مقامی دیہاتیوں اور ارکان خاندان نے کہا کہ مولانا کی تلاش میں پولیس ناکام ہوگئی تو احتجاج شروع کردیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT