Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / مظفر نگر فسادات تحقیقاتی پیانل کو توسیع کا مطالبہ

مظفر نگر فسادات تحقیقاتی پیانل کو توسیع کا مطالبہ

مظفر نگر۔ 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مظفر نگر فسادات کی تحقیقات کرنے والے پیانل کی مدت آج ختم ہورہی ہے۔ اس ایک رکنی انکوائری کمیشن نے مزید دو ماہ کی توسیع دینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مظفر نگر فسادات کی تحقیقات کو مکمل کیا جاسکے۔ الہ آباد ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ جج وشنوسائی کی زیرقیادت کمیشن کو 9 ستمبر 2013ء میں تشکیل دیا گیا تھا۔ اس کو حکومت اترپردیش نے اب تک 7 مرتبہ توسیع دی تھی۔ آخری مرتبہ دی گئی توسیع کی مدت آج ختم ہورہی ہے۔ کمیشن کے سیکریٹری دکیپ کمار نے کہا کہ اس نے مزید دو ماہ کی توسیع کی درخواست کی ہے۔ کمیشن کو 8 اکتوبر تک توسیع دی جائے تو تحقیقات کا کام پورا کرلیا جائے گا۔ کمیشن نے اب تک زائد از 476 افراد کے بیانات قلمبند کئے ہیں۔ 27 اگست 2013ء سے کمیشن کی تحقیقات کا آغاز کاول واقعہ سے ہوا تھا۔ اس کو دو ماہ کے اندر ہی اپنی رپورٹ داخل کرنی تھی لیکن بعدازاں کمیشن کی مدت میں دو ماہ کی توسیع دی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT