Thursday , October 19 2017
Home / ہندوستان / مظفر نگر فسادات پولیس اور حکومت کی ناکامی کا نتیجہ

مظفر نگر فسادات پولیس اور حکومت کی ناکامی کا نتیجہ

لکھنو ۔ /6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مظفر نگر 2013 کے فرقہ وارانہ فسادات کی تحقیقات کرنے والے ایک رکنی جوڈیشیل کمیشن نے ان فسادات کو انٹلی جنس کی ناکامی قرار دیا ہے ۔ اس کے علاوہ پولیس کی نااہلی اور اکھلیش یادو حکومت کی خاموشی کی وجہ سے فرقہ وارانہ فسادات بھڑک اٹھے ۔ جسٹس وشنو ساہی جن کی 700 صفحات پر مشتمل رپورٹ آج ریاست اسمبلی میں پیش کی گئی۔میڈیا پر بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے افواہوں کو پھیلانے میں اہم رول ادا کیا جس کی وجہ سے تشدد میں اضافہ ہوا ۔ بی جے پی ایم ایل اے سنگیت سوم اور دیگر 229 افراد کے خلاف درج کیس کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں قانون کے مطابق سزاء دی جانی چاہئیے ۔

TOPPOPULARRECENT