Thursday , August 17 2017
Home / سیاسیات / مظفر نگر فسادات کی تحقیقات مکمل

مظفر نگر فسادات کی تحقیقات مکمل

بی جے پی رکن اسمبلی کے خلاف ثبوت کا انتظار
مظفر نگر ۔ 7 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام): خصوصی تحقیقاتی ٹیم ( ایس آئی ٹی ) جو کہ 2013 مظفر نگر فسادات کی تحقیقات کررہی ہے 510 میں سے 503 کیسوں کی تحقیقات مکمل کرلی ہے ۔ ایڈیشنل ایس پی مسٹر ونود کمار نے بتایا کہ مظفر نگر فسادات کے سلسلہ میں مندرج 503 کیسوں کی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ باقیماندہ 7 کیسوں بشمول ایک بی جے پی رکن اسمبلی سنگیت سوم جو کہ ایک متنازعہ ویڈیو فلم پھیلانے سے فرقہ وارانہ کشیدگی بھڑکنے کے ملزم ہیں ان کے خلاف ہنوز تحقیقات مکمل نہیں کی جاسکے ۔ مسٹر پانڈے نے بتایا کہ باقیماندہ کیسوں کی ٹیکنیکل رپورٹ موصول نہ ہونے کے باعث تحقیقات میں تاخیر ہورہی ہے ۔ جب کہ بی جے پی رکن اسمبلی کی جانب سے ویڈیو اپ لوڈ سے متعلق امریکہ میں واقع فیس بک ہیڈکوارٹر سے رپورٹ طلب کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے دوران فسادات میں ملوث 1,481 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ مظفر نگر اور متصل علاقوں میں ستمبر 2013 کو پیش آئے فرقہ وارانہ تشدد میں 60 افراد ہلاک اور 40,000 سے زائد افراد بے آسرا ہوگئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT