Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / مظفر نگر میں فائرنگ کانسٹبل ہلاک

مظفر نگر میں فائرنگ کانسٹبل ہلاک

مظفر نگر ۔ 3 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام) : ضلع شیاملی کے ایک گاؤں میں 4 بدمعاشوں نے ایک 35 سالہ پولیس کانسٹبل کو گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ پولیس نے بتایا کہ موضع ڈیرا بھگیرت میں کل اجیت سنگھ کو ہلاک کردیا گیا ۔ راجو ، پریتم سنگھ ، پنکی اور راکیش کے خلاف ایک کیس درج کرلیا گیا ہے ۔ جو کہ مفرور ہیں ۔ہیبت پور گاؤں میں بھی ایک 30 سالہ ڈاکٹر کو  نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ میں زخمی کردیا ۔
وکیل احمد ، کل اپنے کلینک میں پیش آئے واقعہ میں شدید زخمی ہوئے ۔ جنہیں ایک ہاسپٹل میں شریک کروادیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمین کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری ہے ۔ علاوہ ازیں بھیڈا سادات گاوں میں ایک 60 سالہ دلت خاتون کو اس وقت گولی مار دی گئی جب وہ اپنے مکان میں محو خواب تھی ۔

TOPPOPULARRECENT