Tuesday , September 19 2017
Home / ہندوستان / مظفر نگر میں کواڈ یاترا کے پیش نظر سخت چوکسی

مظفر نگر میں کواڈ یاترا کے پیش نظر سخت چوکسی

مذہبی مقامات اور حساس علاقوں پر نگرانی
مظفر نگر۔/14جولائی، ( سیاست ڈاٹ کام ) مجوزہ کواڈ یاترا کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے موثر سیکوریٹی بندوبست کو قطعیت دے دی ہے تاکہ 15جولائی کے دن یہ یاترا پرسکون ماحول میں گذر جائے۔ مظفر نگر میں یاترا گذرنے کے راستوں کو 81 سیکٹروں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر ایک سیکٹر میں پولیس جمعیت متعین رہے گی۔ صلع ایس ایس پی مسٹر دیپککمار نے بتایا کہ یاتریوں کی سہولت کیلئے 21جولائی سے دہلی۔ ہردوار قومی شاہراہ پربھاری ٹریفک تحدیدات عائد رہیں گی۔ یاترا کے راستوں میں 100مذہبی مقامات بشمول 52 مساجد، اور 43 منادر کی نشاندہی کی گئی جہاں پر پولیس عہدیدار سادہ لباس میں متعین رہیں گے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آسکے۔ علاوہ ازیں حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے جائیں گے۔ 15جولائی سے شروع ہونے والی کواڈ یاترا ( لارڈ شیوا کے بھکت ) ہردوار سے گنگا کا پانی لیکر پیدل آئیں گے اور یکم اگسٹ کو مورتی پر پیش کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT