Sunday , March 26 2017
Home / Top Stories / مظفر نگر کے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر نیم فوجی دستوں کی تعیناتی

مظفر نگر کے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر نیم فوجی دستوں کی تعیناتی

مظفر نگر ۔ /9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے نہایت ہی اہم اور حساس طور پر نازک علاقہ میں اسمبلی انتخابات کے لئے /11 فبروری کو رائے دہی ہوگی ۔ حکومت نے مظفر نگر کے تمام پولنگ سنٹرس پر نیم فوجی دستوں کو تعینات کیا ہے ۔ فسادات سے متاثرہ ضلع میں پہلے مرحلے کی رائے دہی کے لئے تمام 887 پولنگ سنٹرس کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیا ہے ۔ اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ تشدد سے متاثرہ ان علاقوں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے ۔ ضلع مجسٹریٹ ڈی کے سنگھ نے کہا کہ نیم فوجی دستوں کی 50 کمپنیاں یہاں پہونچ گئی ہیں اور یہ تمام 887 پولنگ سنٹرس پر آزادانہ اور منصفانہ رائے دہی کو یقینی بنایا جانے کے لئے فوج تعینات کی گئی ہے ۔ اس ضلع میں انتخابی مہم کے دوران زائد از 34 کیسس ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے درج کئے گئے ہیں۔مظفر نگر میں سابق میں بھی انتخابات کے دوران پرتشدد واقعات ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT