Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / مظفر پور میں تیز آندھی۔طوفان سے 3 عورت سمیت 4 ہلاک

مظفر پور میں تیز آندھی۔طوفان سے 3 عورت سمیت 4 ہلاک

مظفرپور 24اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) بہار میں کل رات گئے تیز آندھی۔ طوفان سے مظفر پور ضلع میں تین خواتین سمیت چار افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے ۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ کل رات گئے تیز آندھی طوفان کے سبب ضلع کے پارو تھانہ علاقے کے پارو مشرقی گاؤں کے رہنے والے شیو جی شرما کی جھونپڑی پر سیمل کا درخت گر گیا ۔ اس حادثہ میں شرما کی بیوی سونی دیوی (28) اور بیٹا پون کمار (3) کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ذرائع نے بتایا کہ دوسری جانب ضلع کے سکرا تھانہ علاقے کے شہید اللہ پور گاؤں کے رہنے والے محمد انور کے گھر کی کچی دیوار گرنے سے اس کی بیوی مومنہ خاتون (45) اور بیٹی نکہت پروین (19) کی دب جانے سے موت ہوگئی۔ اس حادثہ میں مسٹر انور کا 11 سالہ بیٹا مہتاب عالم سنگین طور پر زخمی ہوگیا۔ذرائع نے بتایا کہ تیز آندھی طوفان کے سبب ضلع کے کئی تھانہ علاقوں میں گاؤں والوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جنہیں مقامی سرکاری اسپتال کے علاوہ سری کرشن میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT